اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اکیڈیمی ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے یکم ؍فروری کو
صبح 10؍بجے اسلامک اسٹڈیز سنٹر مسجد چوک ہنمکنڈہ میں ’’ سپموزیم بعنوان ’’
سرور عالم ﷺ کے درخشاں پہلو‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس کی
صدارت
صحافی وحید گلشن انجام دیں گے۔ مہمانا ن خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر
عزیز احمد عرسی،پروفیسر مجاہد عرفان، ایس ایم سعید، ایم اے نعیم، محمد اکبر
محی الدین ضیا، فیض الرحمن شکیل شرکت کریں گے۔ جناب سرورعلی افسر سکریٹری
نے شرکت کی خواہش کی ہے۔